یورپ کی طرف سے ترکی کے خلاف پابندی لگانے کا اشارہ

جوزف بوریل (بائیں) کو ہائیکو ماس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
جوزف بوریل (بائیں) کو ہائیکو ماس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

یورپ کی طرف سے ترکی کے خلاف پابندی لگانے کا اشارہ

جوزف بوریل (بائیں) کو ہائیکو ماس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
جوزف بوریل (بائیں) کو ہائیکو ماس کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
یوروپی یونین کے کمشنر برائے امور خارجہ جوزف بوریل نے یوروپی یونین کے وزرائے خارجہ کے ساتھ دو روزہ ملاقاتوں کے بعد انکشاف کیا ہے کہ انقرہ کو نشانہ بنانے والی پابندیوں کی ایک فہرست تیار کی جارہی ہے جس کے سلسلہ میں ترکی کی طرف سے یونان کے ساتھ تناؤ کو کم کرنے پر راضی نہیں ہونے کی صورت میں 24 ستمبر کو غور کیا جائے گا۔

بورنیل نے کہا کہ ان پابندیوں میں وہ تمام حرکات شامل ہیں جو غیر قانونی ہیں اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ ان پابندیوں سے ترک عوام اور بحری جہاز متاثر ہوں گے اور یہاں تک کہ انقرہ کو یورپی بندرگاہوں کے استعمال سے بھی روکا جائے گا۔

ان پابندیوں میں اور کن چیزوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے اس کے بارے میں مزید تفصیل کے ساتھ یوروپی کمشنر نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ترکی کی معیشت کو بھی متاثر کرسکتے ہیں اور یہ بھی کہا کہ ہم مختلف شعبوں کی سرگرمیوں سے متعلق اقدامات اپناسکتے ہیں کیونکہ ترکی کی معیشت کا تعلق یوروپی معیشت سے ہے۔

ہفتہ 10 محرم الحرام 1442 ہجرى - 29 اگست 2020ء شماره نمبر [15250]



بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
TT

بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم

امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)

امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔

اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)

پیر-17 رجب 1445ہجری، 29 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16498]