محمد صبحي: میں معاہدہ کی جمہوریت اور عمل آوری کی آمریت پر عمل پیرا ہوں

محمد صبحي: میں معاہدہ کی جمہوریت اور عمل آوری کی آمریت پر عمل پیرا ہوں
TT
20

محمد صبحي: میں معاہدہ کی جمہوریت اور عمل آوری کی آمریت پر عمل پیرا ہوں

محمد صبحي: میں معاہدہ کی جمہوریت اور عمل آوری کی آمریت پر عمل پیرا ہوں
سن 1970 میں انسٹی ٹیوٹ آف تھیٹریکل آرٹس سے گریجویشن ہونے کے بعد گزشتہ پچاس سالوں کے دوران مصری عظیم مصور محمد صبحي ایک اداکار، مصنف اور ہدایت کار کی حیثیت سے اپنی صلاحیتوں کو پیش کرنے میں کامیاب رہے ہیں اور انہوں نے تقریبا 42 ڈرامے پیش کیے اور دلچسپ اور معنی خیز ٹیلیویزن شو بھی پیش کئے ہیں۔

صبحي اسٹیج پر اپنے سفر کو بہت اطمینان کے ساتھ دیکھتے ہیں کیوںکہ وہ شروع سے ہی اپنے پیش کردہ معاملات میں فرق پیدا کرنا چاہتے تھے اور اس کے لئے ایک آئین قائم کیا جس سے روگردانی کبھی نہیں کی ہے۔

الشرق الاوسط کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فن ایک نظم وضبط کا نام ہے اور جب میں معاہدے کی جمہوریت پر عمل پیرا ہوں تو میں اس پر عمل درآمد کی آمریت کی بھی پیروی کرتا ہوں اور انہوں نے کہا کہ وہ اپنے کچھ شوز میں اداکاری،  تحریری اور ہدایتکاری کا امتزاج کیا ہے جس سے ان پر بہت زیادہ بوجھ اور ذمہ داری کا پتہ چلتا ہے۔(۔۔۔)

اتوار 11 محرم الحرام 1442 ہجرى - 30 اگست 2020ء شماره نمبر [15251]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]