سوڈان تین ماہ کے لئے ڈیزاسٹر اور ہنگامی صورتحال والا بنا علاقہ

سوڈان تین ماہ کے لئے ڈیزاسٹر اور ہنگامی صورتحال والا بنا علاقہ
TT

سوڈان تین ماہ کے لئے ڈیزاسٹر اور ہنگامی صورتحال والا بنا علاقہ

سوڈان تین ماہ کے لئے ڈیزاسٹر اور ہنگامی صورتحال والا بنا علاقہ
ایک صدی کی مدت میں ملک میں آنے والے سب سے بدترین سیلاب کا سامنا کرتے ہوئے  سوڈانی حکام نے کل 3 ماہ کی مدت کے لئے ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا  ہے اور ملک کے تمام حصوں کو ایک قدرتی آفات کا علاقہ قرار دے دیا ہے اور اسی کے ساتھ اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ خدمت کی سہولیات میں شدید نقصان کے علاوہ سیلاب سے دسیوں ہزار گھر اور نصف ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

سیلاب نے 18 میں سے 16 ریاستوں کو اپنے چپیٹ میں لے لیا ہے جن میں سب سے زیادہ نقصان زدہ علاقہ جزيرة اور خرطوم ہے جبکہ وزارت آبپاشی نے سوڈانی ندیوں میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے بارے میں انتباہ جاری کیا ہے اور اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ریکارڈ والی تعداد (17 میٹر سے زیادہ) تک پہنچ گیا ہے اور یہ اضافہ 1902 سال میں دریا کی نگرانی کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
 
سوڈانی نیوز ایجنسی (سونا) نے پرسو شام وزیر برائے محنت و سماجی ترقی لینا شیخ کے بیانات کے حوالے سے سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں بتایا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ اس سیلاب کے نتیجے میں 99 شہری ہلاک، 46 دیگر افراد زخمی اور نصف ملین سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اسی کے ساتھ ایک لاکھ سے زیادہ مکانات مجموعی اور جزوی طور پر منہدم ہو چکے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 18 محرم الحرام 1442 ہجرى - 06 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15258]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]