ڈاکٹروں کی ہجرت سے لبنان کے اسپتالوں کو خطرہ ہے

ڈاکٹروں کی ہجرت سے لبنان کے اسپتالوں کو خطرہ ہے
TT

ڈاکٹروں کی ہجرت سے لبنان کے اسپتالوں کو خطرہ ہے

ڈاکٹروں کی ہجرت سے لبنان کے اسپتالوں کو خطرہ ہے
لبنانی ڈاکٹرز سنڈیکیٹ کے سربراہ پروفیسر شرف ابو شرف نے الشرق الاوسط سے انکشاف کیا ہے کہ سینکڑوں ڈاکٹر لبنان کو بیرون ملک میں کام کرنے کے لئے چھوڑ کر جانے کے لئے تیار ہیں اور انہوں نے طبی شعبے میں افراتفری کی صورت حال سے آگاہ کیا ہے اور انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ یورپی ممالک، کینیڈا، امریکہ اور متعدد ہمسایہ عرب ممالک لبنانی ڈاکٹروں اور نرسوں کو ملازمت دینے کے لئے بہت کوشش کررہے ہیں۔

سنڈیکیٹ آف نرسز کی ذمہ دار ڈاکٹر میرنا ابی عبد اللہ ضومط نے یونین کے ممبروں سے صحت کے اداروں اور بیرون ملک اسپتالوں کے ذریعہ وابستگی کے حلف ناموں کے حصول کے لئے موصول ہونے والی درجنوں درخواستوں کے بارے میں بات کی ہے اور اس طرف اشارہ بھی کیا ہے کہ کم تنخواہوں یا تنخواہوں کی کمی اور تعطیلات کی کمی کے نتیجے میں اس شعبے میں مزدوروں کی ہجرت غیر معمولی سطح پر پہنچ چکی ہے اور اس کے علاوہ پرخطر کام کی صورتحال تو ہے ہی۔(۔۔۔)

اتوار 18 محرم الحرام 1442 ہجرى - 06 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15258]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]