ترکی نے ایرانی حزب اختلاف کے ایک فرد کو کیا گرفتار https://urdu.aawsat.com/home/article/2498351/%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C-%D9%86%DB%92-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86%DB%8C-%D8%AD%D8%B2%D8%A8-%D8%A7%D8%AE%D8%AA%D9%84%D8%A7%D9%81-%DA%A9%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%81%D8%B1%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1
ترکی نے ایرانی حزب اختلاف کے ایک فرد کو کیا گرفتار
گزشتہ روز ترک - ایران کی سپریم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران اردوغان اور روحانی کو دیکھا جا سکتا ہے (ڈی بی اے)
انقرہ: سید عبد الرازق
TT
TT
ترکی نے ایرانی حزب اختلاف کے ایک فرد کو کیا گرفتار
گزشتہ روز ترک - ایران کی سپریم کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران اردوغان اور روحانی کو دیکھا جا سکتا ہے (ڈی بی اے)
گزشتہ روز ترکی حکومت نے ایرانی کارکن مریم شریعتمداری کو مغربی شہر ڈینزلی میں گرفتار کیا ہے تاکہ ان کو ان کے ملک جلاوطن کیا جا سکے اور یہ اقدام صدر رجب طیب اردوغان اور حسن روحانی کی سربراہی میں گزشتہ روز ویڈیو کے ذریعہ دونوں ملکوں کے مابین سپریم اسٹریٹجک تعاون کونسل کے اجلاس کے موقع پر کیا گیا ہے۔
"انقلاب اسٹریٹ گرلز" کے نام سے سرگرم کارکنوں میں سے ایک شریعتمداری نے ایران میں لازمی پردہ کے خلاف احتجاج کیا تھا اور اب انہوں نے اپنی گرفتاری کے بعد پولیس کی گاڑی کے اندر سے بنائے جانے والے ایک ویڈیو کلپ کے ذریعہ اپنی گرفتاری کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ترک پولیس نے حراست میں لے لیا ہے اور ا بانہیں ایران بھیج دیا جائے گا۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]