بغداد ایئرپورٹ پر کاتیوشا اور 4 صوبوں میں سچا وعدہhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2505791/%D8%A8%D8%BA%D8%AF%D8%A7%D8%AF-%D8%A7%DB%8C%D8%A6%D8%B1%D9%BE%D9%88%D8%B1%D9%B9-%D9%BE%D8%B1-%DA%A9%D8%A7%D8%AA%DB%8C%D9%88%D8%B4%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-4-%D8%B5%D9%88%D8%A8%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%DA%86%D8%A7-%D9%88%D8%B9%D8%AF%DB%81
بغداد ایئرپورٹ پر کاتیوشا اور 4 صوبوں میں سچا وعدہ
بغداد: فاضل النشمي
TT
TT
بغداد ایئرپورٹ پر کاتیوشا اور 4 صوبوں میں سچا وعدہ
گزشتہ روز عراق کے ایک سے زائد گورنریٹ میں سیکیورٹی واقعات کی ایک طویل سیریز کا مشاہدہ ہوا ہے جس میں بغداد بین الاقوامی ہوائی اڈے کو کاتیوشا میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ حکام کی جانب سے دہشت گردی کے ذرائع کو ختم کرنے اور غیر مجاز اسلحہ ضبط کرنے کے لئے شروع کیے گئے سچے وعدہ کے آپریشن 4 نئے عراقی صوبوں میں شروع کیے گئے ہیں۔
مشترکہ کارروائیوں کے ترجمان میجر جنرل تحسین الخفاجی نے سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا ہے کہ دیالی گورنریٹ میں زور نهردیالی میں سیکیورٹی آپریشن شروع کیا گیا ہے اور دوسرا آپریشن کرکوک کے ضلع ہویجہ میں کیا گیا ہے اور ایک اور کارروائی نینوی گورنریٹ کے مغرب میں شروع ہوئی ہے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)