اسرائیل نے شمالی شام میں ایک ایرانی منصوبے پر کیا حملہ

اسرائیل نے شمالی شام میں ایک ایرانی منصوبے پر کیا حملہ

ہفتہ, 12 September, 2020 - 15:45
شام کے شہری دفاع کے ممبران کو گزشتہ روز شمال مغربی شام کے ادلب گورنریٹ میں آگ بجھانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
گزشتہ روز صبح سویرے اسرائیل نے شمالی شام کے حلب میں السفيرة کے علاقے میں ایرانی فوجی منصوبے پر بمباری کی ہے اور شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے ایک فوجی ذریعے کے حوالے سے ان کی بات نقل کیا ہے کہ کل صبح ایک بج کر تیس منٹ پر دشمن نے میزائلوں کے ذریعہ حلب شہر کے آس پاس کو نشانہ بنانے کے لئے فضائی حملہ کا آغاز کیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ ہمارے فضائی دفاعی نظام نے اس جارحیت کا مقابلہ کرکے دشمن کے بیشتر میزائل گرا دیا ہے تاہم حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ اس بمباری میں حلب کے قریب ایرانی مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔


شام میں تنازعے کے شروع ہونے کے بعد سے ہی اسرائیل نے شام میں اہداف کے خلاف سیکڑوں فضائی حملے کیے ہیں اور ان میں سے بیشتر وہ جگہیں ہیں جہاں ایرانی یا ایران نواز فوجیں قائم ہیں جن کی سربراہی لبنانی حزب اللہ کی ہے اور حملوں میں شامی فوج کے مقامات پر بھی کئی بار حملہ کیا گیا ہے۔(۔۔۔)


ہفتہ 24 محرم الحرام 1442 ہجرى - 12 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15264]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا