بحرین - اسرائیل کے درمیان علاقائی استحکام میں معاون تعلقات پر زور

بحرین - اسرائیل کے درمیان علاقائی استحکام میں معاون تعلقات پر زور
TT

بحرین - اسرائیل کے درمیان علاقائی استحکام میں معاون تعلقات پر زور

بحرین - اسرائیل کے درمیان علاقائی استحکام میں معاون تعلقات پر زور
گزشتہ روز بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبد الطیف بن راشد الزياني اور ان کے اسرائیلی ہم منصب گبی اشکنازی نے منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہوئے معاہدہ پر دستخط کئے جانے کے بعد دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے بارے میں ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے۔

بحرین کی وزارت خارجہ نے بتایا ہے کہ دونوں وزراء کے درمیان فون کے ذریعہ ہونے والی گفتگو میں بحرین اور اسرائیل کے مابین امن کے معاہدہ کے اعلان کے موقع پر ایک دوسرے کو مبارکبادیں دی گئی ہیں اور خوشگوار گفتگو بھی ہوئی ہے اور اس معاہدہ کا اعلان کل حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے مابین فون پر ہونے والی  گفتگو میں کیا گیا ہے۔

دونوں وزراء نے مشترکہ مفادات کی خدمت کے لئے مختلف شعبوں میں تعلقات کے ساتھ آگے بڑھنے کی اہمیت پر زور دیا ہے اور اسی کے ذریعہ خطے میں استحکام اور امن کو مستحکم کرنے میں تعاون ملے گا۔(۔۔۔)

اتوار 25 محرم الحرام 1442 ہجرى - 13 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15265]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]