جرمن اور یو این کے زیر اہتمام لیبیا کے لئے ایک دوسری کانفرنس

«الوفاق»  فورس کے ایک قافلہ کو سرت اور جفرا کے محور میں گشت کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (آتش فشاں آپریشن)

TT

اقوام متحدہ اور جرمنی کے عہدیداروں نے «الشرق الاوسط»کو تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوام متحدہ اور جرمن حکومت کے زیر اہتمام آئندہ ماہ کی پانچ تاریخ کو لیبیا میں دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کے لئے تیاریاں جاری ہیں جبکہ لیبیا میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کے قائم مقام خصوصی نمائندہ اسٹیفنی ولیمز نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی عمل کو زندہ کرنے کا موقع موجود ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ بین الاقوامی تنظیم اور جرمنی کی حکومت 5 اکتوبر کو انٹرنیٹ کے توسط سے لیبیا کے بارے میں ایک نئی کانفرنس کا ارادہ کر رہی ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 30 محرم الحرام 1442 ہجرى - 18 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15270]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]