لیبیا دوبارہ تیل نکالنے کی کاروائی سے متفق ہے

لیبیا کے قصبے مرزق میں تیل کی تنصیبات کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
لیبیا کے قصبے مرزق میں تیل کی تنصیبات کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
TT

لیبیا دوبارہ تیل نکالنے کی کاروائی سے متفق ہے

لیبیا کے قصبے مرزق میں تیل کی تنصیبات کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
لیبیا کے قصبے مرزق میں تیل کی تنصیبات کو دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)
"لیبیا نیشنل آرمی" کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر نے گزشتہ روز لیبیا میں دوبارہ تیل نکالنے اور برآمد کرنے کی کاروائی کے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ اعلان اس معاہدہ کے بعد ہوا ہے جس میں مالی محصولات کی منصفانہ تقسیم اور دہشت گردی کی حمایت میں ان کو استعمال نہ کرنے کی ضمانت ہے۔

نیشنل آرمی کے ترجمان میجر جنرل احمد المسماری کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں آرمی نے انکشاف کیا ہے کہ آپریشن کو دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ ایک داخلی بات چیت پر مبنی ہے جس میں صدارتی کونسل کے سربراہ فائز السراج کے نائب احمد معيتيق نے حصہ لیا ہے اور اس میں نیک نیتی کی بنیاد پر ایک ماہ کی مدت کے طور پر تیل کی پیداوار کی بحالی کا معاہدہ ہوا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 02 صفر المظفر 1442 ہجرى - 19 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15271]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]