اسرائیل نے "اکتوبر کی جنگ" کی تیاریوں کے بارے میں عراقی معلومات کو کیا تھا نظرانداز

سنہ 1973 میں اکتوبر کی جنگ کے دوران سینا میں تباہ شدہ ایک ٹینک کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی امیجز)
سنہ 1973 میں اکتوبر کی جنگ کے دوران سینا میں تباہ شدہ ایک ٹینک کو دیکھا جا سکتا ہے (گیٹی امیجز)
TT

سنہ 1973 اکتوبر کی جنگ کی اڑتالیسویں سالگرہ کے موقع پر اسرائیلی حکومت نے نیا خفیہ پروٹوکول شائع کیا  ہے جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ اس کی فوج کے انٹیلیجنس نے ماسکو میں عراقی سفارت خانے سے ایسی معلومات حاصل کی ہے جن میں جنگ کے بارے میں مصر اور شام کی تیاری کی تصدیق ملتی ہے لیکن اسے نظرانداز کیا گیا تھا جس کی وجہ سے عبرانی ریاست کو عرب کے دو لشکروں سے ایک تکلیف دہ فوجی ضرب کھانی پڑی تھی۔

سیاسی وعسکری رہنماؤں اور جنگی ماہرین ومحققین کا خیال ہے کہ مصر مرحوم صدر انور سادات کی سربراہی میں جنگ سے پہلے کے مرحلہ میں اسرائیلی ذہنیت میں ایک نظریہ قائم کرنے میں کامیاب ہوگیا تھا جس کا مفہوم یہ تھا کہ سنہ 1967 میں چھ روزہ جنگ کی شکست کے بعد عرب دوبارہ اسرائیل سے لڑنے کی ہمت نہیں جٹا پائے گا۔(۔۔۔)

ہفتہ 9 صفر المظفر 1442 ہجرى - 26 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15278]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]