طرابلس میں الوفاق ملیشیاؤں کے مابین جھڑپیں

طرابلس میں الوفاق کے مسلح عناصر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
طرابلس میں الوفاق کے مسلح عناصر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

طرابلس میں الوفاق ملیشیاؤں کے مابین جھڑپیں

طرابلس میں الوفاق کے مسلح عناصر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
طرابلس میں الوفاق کے مسلح عناصر کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
لیبیا کے دارالحکومت میں تناؤ کی فضا پھر سے شروع ہوگئی ہے کیونکہ طرابلس کے مشرق میں واقع تاجوراء کے نواحی علاقے میں "الوفاق" حکومت سے وابستہ دو مسلح ملیشیاؤں کے درمیان جھڑپوں کا آغاز ہو گیا ہے جس کی وجہ سے متعدد افراد کی موت اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ واقعات ایک ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کرنل معمر قذافی مرحوم کی حکومت کے حامیوں نے آئندہ جنیوا مکالمہ میں وسیع تر نمائندگی کا مطالبہ کیا ہے۔

"الوفاق" حکومت نے "ضمان" اور "اسود تاجوراء" بریگیڈوں کو تحلیل کر کے ان خونریز چھڑپوں کے بعد جن میں بھاری اور متوسطہ ہتھیاروں کا استعمال ہوا ہے دارالحکومت میں پیدا ہونے والے تناؤ کی فضا پر قابو پانے کے سلسلہ میں تیزی دکھائی ہے اور یہ چھڑپیں کل صبح سویرے تک جاری رہی ہیں جو ان کے درمیان حکومت کی طرف سے طے شدہ مالی مدد کے سلسلہ میں ہونے والے اختلافات کی وجہ سے ہوئیں ہیں۔(۔۔۔)

ہفتہ 9 صفر المظفر 1442 ہجرى - 26 ستمبر 2020ء شماره نمبر [15278]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]