شاہ سلمان: مرحوم شہزادہ نے اپنی عرب اور اسلامی قوم کی خاطر اہم کردار ادا کیا ہے

شاہ سلمان: مرحوم شہزادہ نے اپنی عرب اور اسلامی قوم کی خاطر اہم کردار ادا کیا ہے
TT

شاہ سلمان: مرحوم شہزادہ نے اپنی عرب اور اسلامی قوم کی خاطر اہم کردار ادا کیا ہے

شاہ سلمان: مرحوم شہزادہ نے اپنی عرب اور اسلامی قوم کی خاطر اہم کردار ادا کیا ہے
گزشتہ روز عشاء کی نماز کے بعد خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت کے مطابق مکہ المکرمہ میں واقع مسجد حرام اور مدینہ منورہ میں واقع مسجد نبوی میں کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الجابر الصباح کے لئے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ہے۔

دوسری طرف خادم حرمین شریفین نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب اور کویت کے درمیان تاریخی طور پر ممتاز دوطرفہ تعلقات ہیں اور دونوں کے درمیان مشترکہ مقصد بھی ہے۔

خادم حرمین شریفین نے کویت کے نئے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح کو ایک ٹیلیگرام بھیجا ہے جس میں انہوں نے اپنے مرحوم پیشوا کی وفات پر اظہار تعزیت اور ہمدردی ظاہر کی ہے اور انہیں ملک میں اقتدار کی باگ ڈور سنبھالنے پر مبارکبادی بھی پیش کی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 14 صفر المظفر 1442 ہجرى - 01 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15283]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]