عمرہ کے لئے نئے قوانین وضوابط

عمرہ کی واپسی کو آسان بنانے میں حج کے تجربے نے اہم کردار ادا کیا (اے ایف بی)
عمرہ کی واپسی کو آسان بنانے میں حج کے تجربے نے اہم کردار ادا کیا (اے ایف بی)
TT

عمرہ کے لئے نئے قوانین وضوابط

عمرہ کی واپسی کو آسان بنانے میں حج کے تجربے نے اہم کردار ادا کیا (اے ایف بی)
عمرہ کی واپسی کو آسان بنانے میں حج کے تجربے نے اہم کردار ادا کیا (اے ایف بی)
نئے کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے عمرہ کو موقوف کرنے کے سات ماہ بعد اگلے اتوار کے دن ملک کے اندر سے عمرہ کرنے والی پہلی جماعت کا استقبال مسجد حرام میں ہونے کو ہے۔

حج اور عمرہ کے نائب وزیر عبد الفتاح مشاط نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ عمرہ کرنے والے افراد کا پہلا وفد اتوار کے روز صبح سویرے مکہ مکرمہ پہنچے گا اور اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ عمرہ کے لئے ہونے والے ہر سفر میں تعداد ایک ہزار افراد سے زیادہ نہیں ہوگی اور اسی کے ساتھ ہر وفد کے لئے ایک طبی رہنما بھی ہوگا اور عمرہ اور طواف کے ارکان کو مکمل کرنے کے لئے 3 گھنٹے مختص کیے جائیں گے۔

عمر گروپ کے بارے میں مشاط نے کہا ہے کہ جس عمر گروپ کو اجازت دی جائے گی اس کی عمر 18 سے 65 سال کے درمیان ہوگی اور کچھ معاملات میں عمرہ ادا کرنے کے خواہشمند ہر فرد کی صحت کی بنا پر اس کی عمر 70 سال تک بھی ہو سکتی ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 15 صفر المظفر 1442 ہجرى - 02 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15284]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]