کویت کے ولی عہد نے لیا حلف

گزشتہ روز حلف برداری کے بعد شیخ مشعل الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز حلف برداری کے بعد شیخ مشعل الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

کویت کے ولی عہد نے لیا حلف

گزشتہ روز حلف برداری کے بعد شیخ مشعل الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز حلف برداری کے بعد شیخ مشعل الصباح کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
کویت میں ولی عہد منتخب ہونے کے ایک روز بعد شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح نے گزشتہ روز قومی اسمبلی (پارلیمنٹ) کے خصوصی اجلاس کے دوران آئینی حلف لیا ہے۔

شیخ مشعل الصباح نے اپنے حلف برداری کے موقع پر ایک تقریر میں قومی مبادیات پر زور دیا ہے اور دستور اور ریاستی قوانین کا احترام کرنے، عوام کی آزادی، ان کے مفادات اور اموال کی حفاظت کرنے، وطن کی آزادی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ اور امیر کے ساتھ وفادار رہنے کا عہد کیا ہے اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ کویت اپنے خلیجی، علاقائی اور بین الاقوامی وعدوں پر برقرار رہے گا۔

پارلیمنٹ نے حاضر 59 ممبروں کی متفقہ رضامندی سے شیخ مشعل کی تقرری کی منظوری دیے دی ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 22 صفر المظفر 1442 ہجرى - 09 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15291]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]