سنجر معاہدہ "ایرانی ہلال احمر" سے ہوا متصادم

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

سنجر معاہدہ "ایرانی ہلال احمر" سے ہوا متصادم

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی نے کردستان کی علاقائی حکومت کے وزیر داخلہ  ریپر احمد کی سربراہی میں ایک وفد کے ساتھ گذشتہ روز بغداد اور اربیل کے مابین متنازعہ سنجر ضلع میں سلامتی اور استحکام کی بحالی کے لئے حالات کو معمول پر لانے کے لئے ایک معاہدے پر دستخط کیا ہے۔

اس معاہدے پر دستخط کا معاملہ جس کے بارے میں توقع کی جا رہی ہے کہ یہ "ایرانی ہلال احمر" کے ساتھ متصادم ہے اقوام متحدہ کے نمائندوں کی موجودگی میں سامنے آیا ہے جبکہ امریکہ نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس کی حمایت کا اعلان بھی کیا ہے۔

جبکہ سنجر کی میئر محما خلیل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس معاہدے میں (عوامی مقبولیت) اور (کردستان ورکرز پارٹی) (پی کے کے) سے وابستہ افراد سمیت تمام مسلح دھڑوں کو نکالنا شامل ہے اور نینواہ صوبائی کونسل کے ایک رکن داؤد شیخ جندی نے سنجر کے بارے میں "الشرق الاوسط" کو دئے جانے والے بیان میں متنبہ کیا ہے کہ اس معاہدے کے مثبت سے زیادہ منفی اثرات ہوں گے۔(۔۔۔)

ہفتہ 23 صفر المظفر 1442 ہجرى – 10 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15292]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]