مشرق وسطی میں سب سے بڑے انضمام کے لئے دو سعودی بینک تیارhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2561916/%D9%85%D8%B4%D8%B1%D9%82-%D9%88%D8%B3%D8%B7%DB%8C-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%B3%D8%A8-%D8%B3%DB%92-%D8%A8%DA%91%DB%92-%D8%A7%D9%86%D8%B6%D9%85%D8%A7%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%AF%D9%88-%D8%B3%D8%B9%D9%88%D8%AF%DB%8C-%D8%A8%DB%8C%D9%86%DA%A9-%D8%AA%DB%8C%D8%A7%D8%B1
مشرق وسطی میں سب سے بڑے انضمام کے لئے دو سعودی بینک تیار
مشرق وسطی میں سب سے بڑے بینک انضمام کے لئے سعودی قومی تجارتی بینک اور سامبا فنانشل بینک تیار ہیں (رائٹرز)
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے خطے میں سب سے بڑے بینکنگ انضمام کے سلسلہ میں گزشتہ روز سعودی عرب میں سب سے بڑے مقامی بینکوں کے انضمام کے لئے ایک پابند معاہدہ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بارے میں توقع ہے کہ یہ اگلے سال 2021 کی پہلی ششماہی کے دوران ہوگا اور اس کے کل اثاثہ جات 837 بلین ریال (223 ارب ڈالر) ہیں۔
نیشنل کمرشل بینک نے سامبا فنانشل گروپ کے ساتھ ایک پابند معاہدے کے اختتام کا انکشاف کیا ہے جس کے مطابق یہ دونوں بینک ایک نئے بینک میں ضم ہوجائیں گے (جس کے نام کا تعین نہیں کیا گیا ہے) جبکہ دونوں فریق نے نیشنل کمرشل بینک کو باقی رکھنے اور سامبا کے حصوں کو ختم کرکے اسے بند کرنے کے سلسلہ میں اتفاق ہوا ہے اور نیشنل کمرشل کی طرف سے سرمایہ کو زیادہ کرکے سامبا کے حصے یافتگان کے لئے نئے حصے جاری کئے جائیں گے تاکہ انضمام کے بعد کل مبلغ 44.7 بلین ریال (11.9 بلین ڈالر) ہو جائے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]