اسرائیل نے متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ امن معاہدوں کی توثیق کردی

کل حیفا بندرگاہ پر ایک کارکن کو اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے جھنڈے کو اٹھائے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (رائٹرز)

TT

گزشتہ روز اسرائیلی کابینہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے اور بحرین کے ساتھ آئندہ امن معاہدے کے منصوبہ کی منظوری دے دی ہے جبکہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زايد کو ٹیلیفون کیا ہے اور انہیں اسرائیل کے دورہ کی دعوت دی ہے اور انہوں نے ان کو بھی ابوظہبی کے دورہ کی دعوت دی ہے لیکن ابھی ان دونوں دوروں کی تاریخ ظاہر نہیں کی ہے۔

کابینہ اجلاس کے آغاز پر نیتن یاہو نے کہا کہ ایک اعلی سطحی اماراتی وفد جس میں متعدد اہم وزراء بھی شامل ہیں وہ کچھ ہی دنوں میں اسرائیل کا دورہ کریں گے اور ہم انہ کا اسی مہمان نوازی کے ساتھ استقبال کریں گے جس طرح انہوں نے گزشتہ ماہ ابوظہبی میں اسرائیلی وفد کا استقبال کیا تھا۔(۔۔۔)

منگل 26 صفر المظفر 1442 ہجرى – 13 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15295]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]