مصر نے محمود یاسین کو الوداع کیا

مصر نے محمود یاسین کو الوداع کیا

جمعرات, 15 October, 2020 - 18:45
مصر نے اداسی کے ماحول میں عظیم فنکار محمود یاسین کو الوداع کیا ہے جو بیماری کے دوران جدوجہد کے بعد 79 سال کی عمر میں گزشتہ روز انتقال کرگئے ہیں۔

محمود یاسین نے مختلف فنون (تھیٹر، ریڈیو، سنیما اور ٹیلی ویژن) میں اداکاری کی ہے اور انہوں نے اپنے دل موہ لینے اور نرم آواز کی بدولت ان میں سے ہر ایک میدان میں ایک الگ چھاپ چھوڑی ہے اور یہی چیز سامعین کی نظر میں ممتاز تھی اور انہوں نے اپنے مخصوص رومانوی کرداروں کے علاوہ سانحہ، مزاح اور برائی کے کردار پیش کرنے میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔


مصری اور عرب فن کے ستاروں نے یاسین کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی رخصتی کو مصری فن کے لئے ایک بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔(۔۔۔)


جمعرات 28 صفر المظفر 1442 ہجرى – 15 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15297]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا