پیرس کے نواحی علاقے میں ایک استاد کا قتل عام کیا گیا

پیرس کے نواحی علاقے میں ایک استاد کا قتل عام کیا گیا
TT

پیرس کے نواحی علاقے میں ایک استاد کا قتل عام کیا گیا

پیرس کے نواحی علاقے میں ایک استاد کا قتل عام کیا گیا
گزشتہ روز فرانسیسی پولیس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے پیرس کے نواحی علاقے میں ایک گلی میں ایک ایسے شخص کو گولی مار کر ہلاک کردیا ہے جس نے ایک اسکول میں ایک استاد کو ذبح کر دیا تھا۔

پولیس کے ایک ذرائع نے بتایا ہے کہ اس استاذ نے اپنے طالب علموں کے سامنے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرتے ہوئے کچھ کارٹون پیش کیا تھا اور فرانسیسی انسداد دہشت گردی کے پراسیکیوٹر نے کہا کہ وہ پیرس کے شمال مغرب میں واقع کنفلنس-سینٹ-آنورین مضافاتی علاقے میں حملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے سرکاری استغاثہ کے دفتر نے "دہشت گردی کے کسی جرم سے وابستہ جرم" کرنے اور "دہشت گرد مجرم گروہ" بنانے کے الزام میں فوری تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

پولیس کے گشت نے حملہ کرنے والے شخص کو جائے واردات سے تھوڑی دوری پر چاقو لینے کی جالت میں لے دبوچا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 01 ربیع الاول 1442 ہجرى – 17 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15299]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]