پوتن اور محمد بن سلمان نے توانائی کے تعاون اور "کورونا" کا مقابلہ کرنے پر کیا تبادلۂ خیال

ماسکو میں گزشتہ اجلاس کے دوران سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کو دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)

TT

گزشتہ روز کرملین نے اعلان کیا ہے کہ صدر ولادیمیر پوتن نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ٹیلیفون پر بات چیت کی ہے اور اس دوران انہوں نے توانائی فائل میں دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے اور کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ کوششوں کے فریم ورک پر اپنی توجہ مرکوز کی ہے۔

پوتن نے گزشتہ ہفتے کے دوران سعودی ولی عہد کے ساتھ دو مرتبہ ٹیلیفون کے ذریعہ گفتگو کی ہے جس سے روسی سرکاری ایجنسی "نووستی" کے مطابق دونوں فریقین کے ذریعہ مختلف فائلوں میں رابطوں کو شروع کرنے اور رابطوں کو ہم آہنگی کرنے کی دلچسپی کا پتہ چلتا ہے۔

کرملین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مذاکرات سے دونوں فریقین کے درمیان میں منگل کو ہونے والی گفتگو کا تسلسل ہوا ہے  اور اشارہ کیا گيا ہے کہ پوتن اور بن سلمان "(اوپیک پلس) کے فریم ورک کے اندر دستخط شدہ معاہدوں پر عمل درآمد کے بارے میں تفصیل سے تبادلۂ خیال کررہے ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 01 ربیع الاول 1442 ہجرى – 18 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15300]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]