عرب عوامی بائیکاٹ کی وجہ سے اردوگان کی پالیسیوں کا گھیراؤ کیا گيا ہے

متعدد ممالک میں مداخلت کی پالیسیوں میں اضافہ اور توسیع کی کوششوں کے نتیجے میں معاشی مصائب کے درمیان ترکی کو بڑے پیمانے پر عوامی بائکاٹ کا سامنا (روئٹر)

TT

متعدد عرب ممالک میں ترک سامانوں کے بائیکاٹ کی وجہ سے ترک صدر رجب طیب اردوگان اور ان کی اس ملکی معیشت کی پالیسیوں کو محصور کردیا ہے جو بہت سے عدم توازن کا شکار ہے۔

اردوگان کی مداخلت کی پالیسیوں میں اضافہ اور بہت سے ممالک میں اپنے پھیلاؤ کی کوششوں کے نتیجے میں ترکی کو بڑے پیمانے پر عوامی بائکاٹ کا سامنا ہے اور بہت سارے عرب ممالک میں اور خاص طور پر سعودی عرب میں حال ہی میں ترکی کے سامان کا بائیکاٹ کرنے کے لئے مطالبہ کیا گیا ہے اور یہ مطالبہ تیونس، عراق، مراکش اور اردن تک پہنچ گیا ہے۔

ترک کمپنیوں نے تصدیق کی ہے کہ اسے اس بائیکاٹ سے متاثر ہونا پڑا ہے اور انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا  ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ تناؤ کو کم کرنے کے لئے اقدامات کریں۔(۔۔۔)

اتوار 01 ربیع الاول 1442 ہجرى – 18 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15300]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]