متحدہ عرب امارات، امریکہ اور اسرائیل نے "ابراہیمی فنڈ" کا کیا شروع https://urdu.aawsat.com/home/article/2584196/%D9%85%D8%AA%D8%AD%D8%AF%DB%81-%D8%B9%D8%B1%D8%A8-%D8%A7%D9%85%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%AA%D8%8C-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%A7%D8%B3%D8%B1%D8%A7%D8%A6%DB%8C%D9%84-%D9%86%DB%92-%D8%A7%D8%A8%D8%B1%D8%A7%DB%81%DB%8C%D9%85%DB%8C-%D9%81%D9%86%DA%88-%DA%A9%D8%A7-%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D8%B4%D8%B1%D9%88%D8%B9
متحدہ عرب امارات، امریکہ اور اسرائیل نے "ابراہیمی فنڈ" کا کیا شروع
نیتن یاھو کو گزشتہ روز ابن گورین ہوائی اڈہ پر التایر اور منچن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ڈی پی اے)
متحدہ عرب امارات، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور اسرائیل نے ایک ایسے "ابراہیمی فنڈ" کے قیام کا اعلان کیا جس کی تشکیل کا وعدہ گزشتہ ماہ کے وسط میں واشنگٹن کے اندر ایک طرف متحدہ عرب امارات اور بحرین اور دوسری طرف اسرائیل کے درمیان امن معاہدے پر ہونے والے دستخط کے دوران کیا گیا ہے۔
اس فنڈ کے قیام کا اعلان کل وزیر مملکت برائے مالی امور حمید عبید الطايرکی سربراہی میں اماراتی وفد کی طرف سے اسرائیل کے اپنے پہلے سرکاری دورے کے دوران کیا گیا ہے اور اس وفد کے استقبال میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو خود ابن گورین ایئرپورٹ آئے تھے اور اماراتی وفد کے ہمراہ امریکی وزیرخزانہ سکریٹری اسٹیفن منوچن بھی تھے جو پیر کو ابوظہبی میں اماراتی اور اسرائیلی عہدیداروں کے ساتھ ورکنگ ڈنر میں شریک تھے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]