قطر: خواتین کی چیکنگ کرنے والے افراد قانونی چارہ جوئی کے لئے پیش

قطر: خواتین کی چیکنگ کرنے والے افراد قانونی چارہ جوئی کے لئے پیش
TT

قطر: خواتین کی چیکنگ کرنے والے افراد قانونی چارہ جوئی کے لئے پیش

قطر: خواتین کی چیکنگ کرنے والے افراد قانونی چارہ جوئی کے لئے پیش
رواں ماہ کے اوائل میں دوحہ کے حماد ہوائی اڈے کے ذریعے سفر کرنے والی درجنوں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے لئے قطر نے اپنی ذمہ داری تسلیم کرلی ہے جبکہ اس سے قبل آسٹریلیاء نے خلیجی امارت کے خلاف پابندیوں کا حوالہ دیتے ہوئے قطری طرز عمل کی مذمت کی تھی۔

دوحہ سے روانہ ہونے والی دس پروازوں میں سوار خواتین کا ٹیسٹ ایک نوزائیدہ ماں کی تلاش کے تحت ہوا تھا جسے اکتوبر کے دوسرے دن ہوائی اڈے کے باتھ روم میں پایا گیا تھا۔

حکومت نے بتایا ہے کہ اس واقعہ کی تحقیق کی گئی ہے اور ان خلاف ورزیوں اور غیر قانونی اقدامات کے ذمہ داروں کو عوامی قانونی کارروائی کے حوالے کیا گیا ہے اور نیوزی لینڈ نے جمعرات کے دن اعلان کیا ہے کہ اس کے شہریوں میں سے ایک ان خواتین میں شامل ہے جن کا ٹیسٹ کیا گیا تھا اور ان طریقوں کو مکمل طور پر ناقابل قبول قرار دیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 14 ربیع الاول 1442 ہجرى – 31 اکتوبر 2020ء شماره نمبر [15313]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]