ترکی میں زلزلے سے بچ جانے والوں کو تلاش کرنے کے لئے وقت کے خلاف دوڑ

لوگوں کو ملبے کے نیچے سے بچانے کے لئے ریسکیو ٹیموں کو وقت کے خلاف دوڑ میں شامل دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

ایجہ سمندر کے قریب ترک اور یونانی ساحلوں پر آنے والے زلزلے سے بچ جانے والوں کی تلاش میں امدادی کارکن وقت کے ساتھ مقابلہ آرائی کررہے ہیں اور یاد رہے کہ اس زلزلے کی طاقت 6.6 تھی۔

ترک حکام نے اعلان کیا کہ اس زلزلے کے نتیجے میں 37 افراد کیے نعش کو بازیاب کیا گیا ہے اور 885 متاثر ہوئے ہیں اور انھوں نے بتایا ہے کہ ازمیر کے ضلع بیرکلی میں 9 تباہ شدہ عمارتوں پر اس وقت تلاش اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

ماحولیات اور شہری منصوبہ بندی کے وزیر مراد کوروم نے بتایا ہے کہ زلزلے کے بعد ملبے تلے دبے ہوئے 100 افراد کو بچایا گیا ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ موجودہ وقت میں  شہری صورتحال کی سنگینی کی وجہ سے اپنے گھروں میں داخل یا واپس نہیں جاسکیں گے اور بھی متعدد مکانات کے گرنے کے ابھی امکانات ہیں۔(۔۔۔)

اتوار 15 ربیع الاول 1442 ہجرى – 01 نومبر 2020ء شماره نمبر [15314]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]