غیر ملکی کارکنوں کے لئے سعودی اقدام

سعودی عرب نے معاہدے کے تعلقات میں بہتری لانے کے لئے پہل کا آغاز کیا ہے جس کی وجہ سے کام کے میدان میں غیر ملکی کارکنوں کی نقل وحرکت میں لچک پیدا ہوگی (الشرق الاوسط)

TT

گزشتہ کفالت کے نظام کے خاتمے کے بعد سعودی عرب نے گزشتہ روز لیبر مارکیٹ میں غیر ملکی کارکنوں کے لئے معاہدہ کے رشتے کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں باضابطہ طور پر ایک اقدام کا اعلان کیا ہے جس کے تحت غیر ملکی ملازمین کو اس وقت ملازمت کی تبدیلی میں تھوڑی راحت ملے گی جب ان کے  کام کے معاہدے کا وقت ختم ہو جائے گا اور اس وقت اسے کسی منظوری کی ضرورت نہیں ہوگی۔

یہ اقدام جو مارچ 2021 کے وسط میں عمل میں آئے گا ایک غیر ملکی شہری کو اس کی وجہ سے ملک سے باہر سفر کرنے اور واپس آنے کی اجازت ملے گی اور معاہدے کے خاتمے کے بعد فوری طور پر اسے روانہ ہونے کی بھی اجازت ہوگی اور اس کے لئے وہ اپنے ذمہ دار کو اطلاع دے دے لیکن اس کی رضامندی کی ضرورت نہیں ہوگی۔(۔۔۔)

جمعرات  19 ربیع الاول 1442 ہجرى – 05 نومبر 2020ء شماره نمبر [15318]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]