دمشق نے جنوبی ادلب میں ترک فوج کا کیا تعاقن

مغربی شام کے شمال میں واقع جبل الزاویہ میں حزب اختلاف کے جنگجؤوں کو دیکھا جا سکتا ہے  (اے ایف پی)
مغربی شام کے شمال میں واقع جبل الزاویہ میں حزب اختلاف کے جنگجؤوں کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)
TT

شام کی انتظامیہ فورسز نے ترک فوج کے ارکان کو جنوبی ادلب میں تعاقب کیا ہے اور حماۃ کے دیہی علاقوں میں دو فوجی مقامات کو ختم کرنے کے دو دن بعد ان کی ایک جگہ پر بمباری کی ہے۔

گزشتہ روز حقوق انسان کی شامی رصدگاہ نے اطلاع دی ہے کہ اس نے ادلب کے جنوبی علاقوں میں واقع جبل الزاویہ میں سرجہ کے اندر ترک نگرانی کی چوکی پر حکومتی دستوں کے ذریعہ کئے گئے میزائل حملہ کر ریکارڈ کیا  کیونکہ یہ گولے نگرانی پوائنٹ کے اندر اور آس پاس گرے ہیں۔

ترک فوج نے شمالی شہر حماۃ کے مورک میں ایک فوجی چوکی سے دستبرداری اور جبل شحشبو کے شیر مگار میں واقع دوسرے مقام سے نکلنے کا اعلان کیا ہے اور اسی کے ساتھ ساتھ اس نے اپنی فوج کو ایک نئے اڈے پر تقویت دی ہے جو ادلب کے جنوب میں قوفین گاؤں کے نزدیک ایک پہاڑی پر قائم ہے۔(۔۔۔)

جمعرات  19 ربیع الاول 1442 ہجرى – 05 نومبر 2020ء شماره نمبر [15318]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]