یورپ میں "کورونا" متاثرین کی تعداد میں ہوا اضافہ

اٹلی میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والی انتظامیہ مہاماری کی دوسری لہر کے دباؤ کو محسوس کر رہی ہے (اے پی)

TT

یورپ میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ریجنل ڈائریکٹر ہنس کلوج نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس براعظم اس وقت متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے کیونکہ صرف چند ہی دنوں میں دس لاکھ افراد کے متاثر ہونے کی خبر ملی ہے اور ہم اموات میں بھی بتدریج اضافہ کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ماسک پہننے اور اجتماعات پر سخت قابو رکھنے کے معمول کو عام کرنے سے ہم فروری 2021 تک 261 ہزار سے زیادہ لوگوں کی جانیں بچاسکتے ہیں۔

فرانسیسی پریس ایجنسی کے مطابق حالیہ ہفتوں میں یورپ اس وبا کا مرکز بن گیا ہے اور دنیا میں وہاں سب سے زیادہ تیزی سے پھیلاؤ دیکھنے میں آرہا ہے اور وہاں متاثرین کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ بھی دیکھنےکو ملا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 21 ربیع الاول 1442 ہجرى – 07 نومبر 2020ء شماره نمبر [15320]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]