کاراباخ میں پوتن کی مداخلت کی وجہ سے رکی جنگhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2621441/%DA%A9%D8%A7%D8%B1%D8%A7%D8%A8%D8%A7%D8%AE-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%BE%D9%88%D8%AA%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AE%D9%84%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%D9%88%D8%AC%DB%81-%D8%B3%DB%92-%D8%B1%DA%A9%DB%8C-%D8%AC%D9%86%DA%AF
گزشتہ روز یریوان میں آرمینیائی پارلیمنٹ کے صدر دفتر میں مظاہرین کو معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ دائرہ میں پوتن اور علیئیف کو گزشتہ روز معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز یریوان میں آرمینیائی پارلیمنٹ کے صدر دفتر میں مظاہرین کو معاہدے کے خلاف احتجاج کرنے کے ساتھ ساتھ دائرہ میں پوتن اور علیئیف کو گزشتہ روز معاہدہ پر دستخط کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
گزشتہ روز روسی صدر ولادیمیر پوتن کی اچانک مداخلت کے فورا بعد کاراباخ میں لڑائی کے محاذوں پر پیشرفتوں میں تیزی آئی ہے جس کے نتیجے میں ارمینیا اور آذربائیجان کے ساتھ سہ فریقی معاہدے پر دستخط کا اعلان ہوا ہے اور اس سے فوری طور پر جنگ بندی کی سہولت فراہم ہوئی ہے اور گزشتہ روز ماسکو نے نئی آرمسٹائس لائن کے ساتھ متحارب فریقوں کو الگ کرنے کے لئے فورسز کی تعیناتی شروع کردی ہے۔
معاہدے کے اعلان کے فورا بعد ہی یریوان اور دیگر آرمینی علاقوں میں وسیع پیمانے پر احتجاج ہوا ہے اور مظاہرین نے آذربائیجان کے سامنے ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کی عمارت اور دیگر سرکاری سہولیات پر دھاوا بول دیا ہے۔(۔۔۔)
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4845071-%D9%86%DB%8C%D8%AA%D9%86-%DB%8C%D8%A7%DB%81%D9%88-%D9%86%DB%92-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D9%88-%D9%86%D8%B8%D8%B1-%D8%A7%D9%86%D8%AF%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%B1-%D8%AF%DB%8C%D8%A7-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AE%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%D9%88%D9%84%DB%8C-%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%86%D8%AF%DB%8C%D8%B4%DB%81
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
تل ابیب:«الشرق الأوسط»
TT
نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ
فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)
غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔
نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)