خادم حرمين نے ایرانی مداخلت کے سلسلہ میں دیا زور

شاہ سلمان کو گزشتہ روز ویڈیو کال کے ذریعے شوری کونسل کے افتتاحیہ پروگرام میں اپنی بات پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ایس پی اے)

TT

خادم حرمين حرمین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے خطے میں ایرانی مداخلت کے بارے میں بین الاقوامی پختگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ممالک کے اندرونی معاملات میں تہران کی مداخلت، دہشت گردی، انتہا پسندی اور مذہبی فرقہ واریت کی حمایت پر زور دیا ہے۔
 
اسی طرح خادم حرمين نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کی طرف مضبوط موقف اختیار کرے  اور اس بات کو یقینی بنائے کہ اسے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حصول، بیلسٹک میزائل پروگرام تیار کرنے اور امن وسلامتی کو خطرہ بنانے سے روکا جائے۔

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے "جی ٹوئنٹی سمٹ" کی رہنمائی کے لئے اپنے ملک کی قیادت کی تصدیق کی ہے اور "کوویڈ - 19" وائرس سے نمٹنے میں سعودی حکام کی کوششوں کی تعریف بھی کی ہے۔(۔۔۔)

جمعرات 26 ربیع الاول 1442 ہجرى – 12 نومبر 2020ء شماره نمبر [15325]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]