ابرامز: صدر کی تبدیلی سے امریکہ کے مفادات نہیں بدلتے ہیںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2621961/%D8%A7%D8%A8%D8%B1%D8%A7%D9%85%D8%B2-%D8%B5%D8%AF%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%AA%D8%A8%D8%AF%DB%8C%D9%84%DB%8C-%D8%B3%DB%92-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%81-%DA%A9%DB%92-%D9%85%D9%81%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%AA-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D8%A8%D8%AF%D9%84%D8%AA%DB%92-%DB%81%DB%8C%DA%BA
ابرامز: صدر کی تبدیلی سے امریکہ کے مفادات نہیں بدلتے ہیں
سعودی نائب وزیر دفاع کو ایران کے سلسلہ میں امریکی خصوصی مندوب سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (الشرق الاوسط)
ایران میں امریکی مندوب ایلیوٹ ابرامز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ صدر کی تبدیلی کے ساتھ ہی ان کے ملک کے مفادات اور پالیسیاں تبدیل نہیں ہوتی ہیں اور انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ تہران کے خلاف پابندیاں موثر ہیں اور وہ اس طرز عمل پر نظر ثانی کے لئے اپنی حکومت کو آمادہ کریں گے۔
خطے میں اپنے دورے کے اختتام پر ریاض کے دورے کے دوران الشرق الاوسط کو دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنوری 2021 کے بعد چاہے صدر ڈونلڈ ٹرمپ عہدے پر رہیں یا جو بائیڈن اپنی جگہ لیں امریکہ کے مفادات، اس کی پالیسی، اس کے اتحادی اور جغرافیے تبدیل نہیں ہوتے ہیں لیکن ان مفادات کو محفوظ رکھنے کے طریقے ایک شخص سے دمسرے شخص کے مطابق مختلف ہو سکتے ہیں۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]