3 ہندوستانی ویکسین اعلی مرحلہ تک پہنچ چکی ہیں

ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بعد "کورونا" کے کیسوں میں ہندوستان دنیا کے دوسرے نمبر پر ہے (اے پی)
ریاستہائے متحدہ امریکہ کے بعد "کورونا" کے کیسوں میں ہندوستان دنیا کے دوسرے نمبر پر ہے (اے پی)
TT

ایسے وقت میں جب ممالک کرونا وائرس کے مقابلہ میں جتنی جلدی ممکن ہو کسی ویکسین کی شدت سے تلاش کر رہے ہیں اس وقت ہندوستان ویکسین تک پہنچنے کی کوشش میں کامیاب نظر آرہا ہے کیوںکہ ہندوستانی وزیر اعظم کے دفتر نے اشارہ کیا گيا ہے کہ کم از کم 3 ویکسینوں پر کام آخری مراحل تک پہنچ چکا ہے۔

ہندوستان میں "کورونا" وائرس کے خلاف کوفاکسین کے نام سے پہلی ویکسین کی تیاری پر کام ملک کے مختلف خطوں میں تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور حیدرآباد شہر میں واقع کمپنی «بھارت بیوٹیک» نے جولائی میں شروع ہونے والی ویکسین کے کام میں ترقی کی ہے۔

حال ہی میں کمپنی نے 2021 کے درمیان میں ویکسین کے افتتاح کرنے کا اعلان کیا ہے اور کوفاکسین کے انسانی تجربہ کے بڑے محقق ڈاکٹر وینکٹ راؤ کہتے ہیں کہ کورونا وائرس کے لئے ایک مناسب ویکسین کی تلاش اپنے آخری مرحلے تک پہنچ گیا ہے۔(۔۔۔)

جمعہ 27 ربیع الاول 1442 ہجرى – 13 نومبر 2020ء شماره نمبر [15326]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]