اردوگان نے دو ریاستی حل کا مطالبہ کرکے قبرص کو کیا مشتعل

تتار اور ان کی اہلیہ کو اردوگان اور ان کی اہلیہ کا کل شمالی قبرص میں استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
تتار اور ان کی اہلیہ کو اردوگان اور ان کی اہلیہ کا کل شمالی قبرص میں استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
TT

ترک صدر رجب طیب اردوگان کے ذریعہ متروکہ ریزورٹ ووروشا کے دورے کی وجہ سے قبرص کی جانب سے غم وغصہ کا اظہار کیا گیا ہے کیونکہ اس نے اس دورے کو اشتعال انگیز اقدام کے طور پر سمجھا ہے اور خاص طور پر جب اردوگان کے دو ریاستوں کے حل پر مبنی مذاکرات کا مطالبہ کیا جس کی وجہ سے جزیرے قبرص کے تنازعہ کے مستقبل کے بارے میں شکوک وشبہات پیدا ہوگئے ہیں۔

قبرص نے نام نہاد ترک جمہوریۂ شمالی قبرص کے قیام کی برسی کی سالگرہ کے موقع پر شمالی قبرص کے اپنے دورہ کے ضمن میں قبرص جزیرے کے متنازعہ اس ساحلی علاقہ کی طرف اردوگان کے دورے کی مذمت کی ہے جسے صرف انقرہ ہی تسلیم کرتا ہے۔

قبرص کے صدر نیکوس اناستاسیڈس نے گزشتہ روز اردوگان کے شمالی قبرص اور وروشا شہر کے دورے کو ایک غیر معمولی اشتعال انگیزی قرار دیا ہے اور مزید کہا ہے کہ اس سے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی جانب سے جزیرے کے سلسلہ میں ضامن یونان، قبرص، یونان، ترکی اور برطانیہ کے درمیان غیر رسمی پانچ سالہ مکالمے کی اپیل کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔(۔۔۔)

پیر 30 ربیع الاول 1442 ہجرى – 16 نومبر 2020ء شماره نمبر [15329]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]