ایک ہفتے کے دوران "کورونا" کے خلاف دوسری پیشرفت

ماسکو میں کورونا سے متاثرکل  لوگوں کے علاج کے لئے ایک فیلڈ اسپتال کی نشر کردہ تصویر دیکھی جا سکتی ہے (روئٹر)
ماسکو میں کورونا سے متاثرکل لوگوں کے علاج کے لئے ایک فیلڈ اسپتال کی نشر کردہ تصویر دیکھی جا سکتی ہے (روئٹر)
TT

کورونا کی وبا کے خلاف جنگ میں ایک ہفتے کے دوران دوسری پیشرفت کے دائرہ میں کل امریکی کمپنی موڈرنا نے اعلان کیا ہے کہ اس کی وہ ویکسین جسے وہ کچھ عرصے سے تیار کر رہی ہے اسے لوگوں کو "کوویڈ ۔19" وائرس سے بچانے میں 94.5 فیصد کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

امریکی کمپنی "فائزر" اور جرمن کمپنی "بیونٹیک" نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا ہے کہ ان کے ذریعہ تیار کردہ ایک ویکسین کی کامیابی کی شرح 90 فیصد سے زیادہ ہے اور یہ اگلے مہینے کے آخر میں استعمال کے لئے تیار ہوجائے گی۔

موڈرنہ نے گزشتہ روز اپنے اعلان میں کہا ہے کہ اس نے 30،000 افراد پر ویکسین کا ٹرائل کیا ہے اور اس سلسلہ میں وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین کی تاثیر ظاہر ہوئی ہے خواہ سنگین کی حالات ہی کیوں نہ ہو  اور اس کمپنی نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ نتائج اس ویکسین کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کے قریب ہے کیونکہ اس کا استعمال کرنے والوں پر محفوظ علامات ظاہر ہوئے ہیں۔(۔۔۔)

منگل 01 ربیع الثانی 1442 ہجرى – 17 نومبر 2020ء شماره نمبر [15330]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]