آج جی 20 سربراہی اجلاس ہے اور سب کی نگاہیں ریاض پر لگی ہیں

گزشتہ شام الطریف کے سلوا پیلس میں "گروپ آف ٹوئنٹی" رہنماؤں کی مجازی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (الشرق الاوسط)
گزشتہ شام الطریف کے سلوا پیلس میں "گروپ آف ٹوئنٹی" رہنماؤں کی مجازی تصویر دیکھی جا سکتی ہے (الشرق الاوسط)
TT

سب کی نگاہیں آج سعودی دار الحکومت ریاض پر مرکوز ہیں کیونکہ وہاں جی 20 رہنماؤں کا ایک فرضی اجلاس ہو رہا ہے اور یہ بڑی عالمی معیشت کے رہنماؤں کا سب سے بڑا اجتماع ہے اور ان کے مباحثوں کے نتائج کا انتظار سب کو ہے تاکہ عالمی بحالی کو آگے بڑھانے اور کورونا کی وبا کو روکنے میں معاون ہو سکے اور اسی وجہ سے گروپ کی سربراہی کی تاریخ میں سعودی صدرت کا سال سب سے مشکل قرار پایا ہے۔

ایسے وقت میں جب خادم حرمين شريفين شاہ سلمان بن عبد العزیز کی طرف سے رہنماؤں کے سامنے افتتاحی تقریر کرنے کی امید تھی اس وقت اجلاس کی میزبانی کے بیان میں واضح کیا گيا کہ اجلاسوں میں ان امور کو حل کیا جائے گا جن سے مزید جامع اور پائیدار بحالی کی راہ ہموار ہوگی اور بہتر مستقبل کی بنیاد رکھی جائے گی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس سال کی سمٹ زیادہ اہمیت کی حامل ہے کیونکہ دنیا کو جان بچانے اور وبائی بیماری کے بعد بحالی میں مدد کے لئے گروپ آف ٹوئنٹی کی کوششوں کا انتظار ہے  اور اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے کہ مملکت نے اس گروپ کی صدارت کے دوران 2020 کی مشکل صورتحال میں مشترکہ کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی کوششوں میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 05 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 21 نومبر 2020ء شماره نمبر [15334]

نیتن یاہو نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا... اور "خون کی ہولی" کھیلنے کا اندیشہ

فلسطینی جمعہ کے روز غزہ کی پٹی میں دیر البلح پر اسرائیلی حملے کے مقام پر زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں (اے پی)

غزہ کی پٹی پر جنگ کے حوالے سے واشنگٹن اور تل ابیب کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج کے اشاروں کی روشنی میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کل (بروز جمعہ) اعلان کیا کہ انہوں نے مصر کی سرحد کے ساتھ پٹی کے انتہائی جنوب میں اسرائیلی حملے کو وسعت دینے کی کوشش میں اپنی فوج سے کہا ہے کہ وہ رفح سے شہریوں کے "انخلاء" کا منصوبہ تیار کریں۔

نیتن یاہو کا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کے لیے ایک چیلنج دکھائی دیتا ہے جسے خدشہ ہے کہ رفح میں اسرائیلی آپریشن بڑی تعداد میں ہلاکتوں کا باعث بنے گا۔ اسی طرح انسانی ہمدردی کی ایجنسیوں کو بھی اس علاقے میں "خون کی ہولی" کھیلے جانے کا اندیشہ ہے، جہاں اس وقت تقریباً 1.4 ملین افراد رہائش پذیر ہیں، جن میں زیادہ تر وہ افراد ہیں جو غزہ کی پٹی کے دیگر علاقوں سے بے گھر ہونے کے بعد یہاں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ (...)

ہفتہ-29 رجب 1445ہجری، 10 فروری 2024، شمارہ نمبر[16510]