عدالتی ناکامی کے بعد ٹرمپ کی مشی گن میں ریلیاں شروع

کل وسکونسن کے ایک پولنگ اسٹیشن میں ٹرمپ کے نمائندوں کو ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی نگرانی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ترجیحی ریاستوں میں ووٹوں کی گنتی کو بدلنے کے سلسلہ میں کی گئی قانونی مہم کے بعد صدارتی انتخابات کے نتائج پر سوال اٹھانے کے لئے اپنی حکمت عملی کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور صدر ٹرمپ نے مشی گن مقننہ ادارہ کی ریپبلکن قیادت کے ساتھ نیا محاذ کھول دیا ہے ہیں جہاں وہ ریاست کے نتائج کو کالعدم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ٹرمپ نے مشی گن سینیٹ کی اکثریت کے رہنما مائک شرکی اور ہاؤس اسپیکر لی چیٹ فیلڈ کو موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے وائٹ ہاؤس میں مدعو کیا ہے اور یاد رہے کہ یہ دونوں ری پبلیکن ہیں۔

اسی سلسلہ میں منتخب کردہ امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز اپنی 78 ویں سالگرہ کے موقع پر ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنماؤں کا کانگریس میں اگلے اقدامات پر تبادلہ خیال کرنے کے لئے ذاتی طور پر استقبال کیا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 05 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 21 نومبر 2020ء شماره نمبر [15334]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]