امریکہ میں کورونا ویکسین کے لائسنس لینے کی دوڑ کا آغاز

امریکہ میں کورونا ویکسین کے لائسنس لینے کی دوڑ کا آغاز
TT

امریکہ میں کورونا ویکسین کے لائسنس لینے کی دوڑ کا آغاز

امریکہ میں کورونا ویکسین کے لائسنس لینے کی دوڑ کا آغاز
گزشتہ روز امریکہ میں کورونا ویکسین تیار کرنے کے لئے سرکاری لائسنس حاصل کرنے کے سلسلہ میں ایک ریس کا آغاز ہوا ہے کیونکہ امریکی کمپنی فائزر اور اس کے جرمن شراکت دار بونٹیک نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے ٹیکوں کے ہنگامی استعمال کو منظور کرنے کے لئے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن میں اپنی درخواست جمع کریں گے۔

دونوں کمپنیوں کو توقع ہے کہ صحت کے حکام انہیں وسط دسمبر تک ویکسین تیار کرنے کی اجازت دے دیں گے اور مزید کہا کہ وہ فوری طور پر خوراک کی ترسیل شروع کردیں گے جبکہ فائزر نے اشارہ کیا ہے کہ وہ اس سال کے دوران 50 ملین خوراکیں مہیا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ مقدار 25 ملین افراد کے لئے کافی ہے۔

فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کو درخواست اس وقت دی گئی ہے جب فائزر اور بائینٹیک نے حتمی آزمائشوں کے نتائج کا اعلان کیا ہے اور اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ انھوں نے جو ویکسین تیار کی ہے وہ بغیر کسی حفاظتی خدشات کے کوویڈ 19 وائرس کی روک تھام میں 95 فیصد موثر ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ 05 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 21 نومبر 2020ء شماره نمبر [15334]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]