انتقالی مرحلہ کو کامیاب بنانے کے لئے میکرون نے تبون کی حمایت کی ہےhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2639001/%D8%A7%D9%86%D8%AA%D9%82%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D9%85%D8%B1%D8%AD%D9%84%DB%81-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%D8%A7%D9%85%DB%8C%D8%A7%D8%A8-%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D9%85%DB%8C%DA%A9%D8%B1%D9%88%D9%86-%D9%86%DB%92-%D8%AA%D8%A8%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%AD%D9%85%D8%A7%DB%8C%D8%AA-%DA%A9%DB%8C-%DB%81%DB%92
انتقالی مرحلہ کو کامیاب بنانے کے لئے میکرون نے تبون کی حمایت کی ہے
جزائر کے صدر عبد المجيد تبون کو دیکھا جا سکتا ہے
"جان آفریک" میگزین میں گزشتہ روز شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے جزائر کے صدر عبد المجید تبون کو مبارکباد پیش کی ہے اور تاکید کی ہے کہ وہ جزائر میں انتقالی مرحلہ کو کامیاب بنانے میں مدد کرنے کے لئے اپنے اقتدار میں سب کچھ کریں گے۔
میکرون نے کہا کہ میں اس انتقالی مرحلہ میں صدر تبون کی مدد کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کروں گا اور وہ اس سلسلہ میں حوصلہ مند ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ ہم کچھ مہینوں میں ملک کے اداروں اور ڈھانچوں کو تبدیل نہیں کریں گے اور فرانس پریس ایجنسی کے مطابق جب جزائر میں احتجاجی تحریک کے بارے میں پوچھا گیا تو میکرون نے وضاحت کی کہ ایک انقلابی تحریک اب بھی کسی اور طرح سے جاری ہے اور استقرار واستحکام کی خواہش بھی ہے خاص طور پر جزائر کے بیشتر دیہی علاقوں میں یہ خواہش ہے اور انتقالی مرحلہ کو کامیاب بنانے کے لئے سب کچھ کرنا چاہئے۔(۔۔۔)
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزمhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4820656-%D8%A8%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%88%D9%86-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%DB%8C%D8%B1%D8%A7%D9%86-%D9%BE%D8%B1-3-%D8%A7%D9%85%D8%B1%DB%8C%DA%A9%DB%8C-%D9%81%D9%88%D8%AC%DB%8C%D9%88%DA%BA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%D8%AA%D9%84-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%D9%88%D8%AB-%DB%81%D9%88%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%A7%D9%84%D8%B2%D8%A7%D9%85-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D8%AC%D9%88%D8%A7%D8%A8-%D8%AF%DB%8C%D9%86%DB%92-%DA%A9%D8%A7-%D8%B9%D8%B2%D9%85
بائیڈن کا ایران پر 3 امریکی فوجیوں کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام... اور جواب دینے کا عزم
امریکی صدر جو بائیڈن (اے پی)
امریکی صدر جو بائیڈن نے کل (اتوار) کو شام کی سرحد کے قریب شمال مشرقی اردن میں تعینات امریکی افواج پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجیوں کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔
بائیڈن نے "وائٹ ہاؤس" سے جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ حملہ ایران کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں نے کیا جو شام اور عراق میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ واشنگٹن ابھی معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے اور حملے کے بارے میں حقائق جمع کر رہا ہے۔ بائیڈن نے یقین دہانی کی کہ ان کا ملک امریکی فوجیوں کے قتل اور زخمی کرنے میں ملوث "تمام ذمہ داروں" کو "مناسب وقت اور طریقے سے" جواب دے گا۔
اسی طرح آج امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر مائیک جانسن نے بھی امریکی فوجیوں کے قتل کی مذمت کی اور "X" پلیٹ فارم پر کہا کہ امریکی انتظامیہ کو دنیا کو ایک "مضبوط پیغام" دینا چاہیے کہ امریکی افواج کے خلاف حملوں کا جواب ہر صورت دیا جائے گا۔(...)