شاہ سلمان نے "جی 20" کے سامنے ٹیکوں تک مساوی رسائی پر دی زور

کل "گروپ آف ٹوئنٹی" اور دعوت دئے گئے ممالک اور تنظیموں کے کے رہنماؤں کو دیکھا جا سکتا ہے «الشرق الاوسط»
کل "گروپ آف ٹوئنٹی" اور دعوت دئے گئے ممالک اور تنظیموں کے کے رہنماؤں کو دیکھا جا سکتا ہے «الشرق الاوسط»
TT

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے گزشتہ روز سعودی عرب کی زیر صدارت جی 20 سربراہی اجلاس کا آغاز کیا ہے اور یہ پندرہواں اجلاس پہلی بار فرضی طور پر نئے کورونا وائرس کے حالات کی وجہ سے منعقد ہوا ہے اور انہوں نے صحت کے بحران پر قابو پانے کے لئے بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا ہے اور خاص طور پر ویکسین کو انصاف کے ساتھ سستی دینے کے سلسلہ میں اپنی بات رکھی ہے۔

خادم حرمین شریفین نے جی 20 سربراہی اجلاس کے کام کا افتتاح کرتے ہوئے ایک تقریر میں اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ یہ سال استثنائی تھا کیونکہ وبائی امراض نے مختصر مدت میں پوری دنیا کو متاثر کردیا ہے  اور اسی وجہ سے سعودی کی صدارت میں جی 20 کو فوری وسائل کو متحرک کرنے اور جانوں کے تحفظ کے لئے غیر معمولی اقدامات میں حصہ لینے پر مجبور ہونا پڑا اور افراد اور کمپنیوں کی مدد کے لئے 11 کھرب ڈالر کے ذریعہ مدد کی گئی تاکہ بین الاقوامی معیشت بحال ہو سکے۔(۔۔۔)

اتوار 06 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 22 نومبر 2020ء شماره نمبر [15335]

"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ

اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)

ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ  سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔

ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)

منگل-04 رجب 1445ہجری، 16 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16485]