ریاض سمٹ میں معاشی نمو کی بحالی اور سب کے لئے ویکسین کی فراہمی

ریاض سمٹ میں معاشی نمو کی بحالی اور سب کے لئے ویکسین کی فراہمی
TT

ریاض سمٹ میں معاشی نمو کی بحالی اور سب کے لئے ویکسین کی فراہمی

ریاض سمٹ میں معاشی نمو کی بحالی اور سب کے لئے ویکسین کی فراہمی

کل سعودی صدارت نے "جی 20" کے کام ک مکمل کیا جس کی میزبانی اس نے ایک سال تک کی اور اس مدت میں کورونا وبائی مرض کے اثرات پوری دنیا میں پھیلے ہوئے تھے اور فرضی سربراہی اجلاس میں اس گروپ کے رہنماؤں کے سامنے خادم حرمین شریفین نے اس بات کی تاکید کی ہے کہ اس وقت وائرس سے نمٹنے، مستقبل کی تعمیر اور ترقی کی بحالی کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ تعاون کی ضرورت ہے اور اسی طرح انہوں نے کام جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔

اپنی اختتامی تقریر میں شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ہم نے ایسی اہم پالیسیاں اختیار کی ہے جن کی وجہ سے بازیابی حاصل ہوگی اور اس سے ایک مضبوط، پائیدار، جامع اور متوازن معیشت کا آغاز ہوگا اور انہوں نے موجودہ عالمی چیلنج پر قابو پانے میں فیصلہ کن کردار کی اجتماعی اور انفرادی کوششوں کی خواہش کی طرف اشارہ بھی کیا ہے۔(۔۔۔)

پیر 07 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 23 نومبر 2020ء شماره نمبر [15336]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]