مغربی سعودی عرب میں ایندھن کے ٹینک پر دہشت گرد حملہ

مغربی سعودی عرب میں ایندھن کے ٹینک پر دہشت گرد حملہ
TT

مغربی سعودی عرب میں ایندھن کے ٹینک پر دہشت گرد حملہ

مغربی سعودی عرب میں ایندھن کے ٹینک پر دہشت گرد حملہ
سعودی وزارت توانائی کے سرکاری ذرائع کے بیان کے مطابق جدہ شہر کے شمال میں پٹرولیم مصنوعات تقسیم کرنے والی اسٹیشن کے ایک ایندھن ٹینک میں آگ لگ گئی ہے اور یہ آگ ایک دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں لگی ہے۔

مشترکہ اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترک المالکی نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی حمایت یافتہ دہشت گرد حوثی ملیشیاؤں کو اس بزدلانہ دہشت گردانہ حملے میں ملوث کیا گیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ یہ دہشت گرد حملہ بقیق اور خریص میں تیل کی تنصیبات کو نشانہ بنانے والی دہشت گردی کارروائیوں کا ایک وسیع حصہ ہے جسے حوثی ملیشیا ہمیشہ کرتے رہتے ہیں اور شواہد اور دلائل نے یہ ثابت کیا ہے کہ ان دہشت گرد حملوں میں ایرانی حکومت ملوث ہے اور اس نے مخصوص ہتھیاروں کا استعمال کیا ہے۔

العربیہ ٹی وی نے اشارہ کیا ہے کہ اتحادی فوج نے صنعا کے مشرق میں حوثی ملیشیاؤں کے ہتھیاروں، گولہ بارود اور فوجی گاڑیوں کی دکانوں پر بمباری کی ہے۔(۔۔۔)

منگل 08 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 24 نومبر 2020ء شماره نمبر [15337]

اسرائیلی سکیورٹی اتھارٹی کا وزراء پر "تیسری بغاوت" لانے کے الزامات

مغربی کنارے کے شہر جنین کے قریب اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کی آخری رسومات کے دوران مسلح فلسطینی افراد (ای پی اے)

اسرائیلی سیکورٹی ادارے کے ایک سینئر اہلکار نے انتہائی دائیں بازو کی اسرائیلی حکومت کے وزراء اور سیاسی عہدیداروں پر تیقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے کو دانستہ اور جان بوجھ کر مغربی کنارے کی تیسری فلسطینی بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔ اہلکار نے کہا کہ وہ سیاست دان جو وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو اکساتے اور دباؤ ڈالتے ہیں کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو کمزور کرنے کے لیے کام کریں اور فلسطینی مزدورں کے اسرائیل میں داخلے کو روکنے پر اصرار کرتے ہیں، "وہ جان بوجھ کر اور دانستہ طور پر ہمیں تیسری بغاوت کی طرف لے جا رہے ہیں۔" (...)

جمعہ-14 رجب 1445ہجری، 26 جنوری 2024، شمارہ نمبر[16495]