سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اس خبر کی صداقت کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران اسرائیلی عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔
شہزادہ فیصل نے کہا ہے کہ میں نے میڈیا رپورٹس میں دیکھا کہ امریکی وزیر خارجہ کے حالیہ دورے کے دوران ولی عہد شہزادہ اور اسرائیلی عہدیداروں کے درمیان ملاقات کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوئی ہے اور وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ صرف وہی اہلکار موجود تھے جو سعودی اور امریکہ سے تعلق رکھتے ہیں۔(۔۔۔)
منگل 08 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 24 نومبر 2020ء شماره نمبر [15337]