لبنان کی پارلیمنٹ نے ایک جامع مالی آڈٹ کے لئے عون کی درخواست پر کہا لبیکhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2657196/%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D9%BE%D8%A7%D8%B1%D9%84%DB%8C%D9%85%D9%86%D9%B9-%D9%86%DB%92-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D8%AC%D8%A7%D9%85%D8%B9-%D9%85%D8%A7%D9%84%DB%8C-%D8%A2%DA%88%D9%B9-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%B9%D9%88%D9%86-%DA%A9%DB%8C-%D8%AF%D8%B1%D8%AE%D9%88%D8%A7%D8%B3%D8%AA-%D9%BE%D8%B1-%DA%A9%DB%81%D8%A7-%D9%84%D8%A8%DB%8C%DA%A9
لبنان کی پارلیمنٹ نے ایک جامع مالی آڈٹ کے لئے عون کی درخواست پر کہا لبیک
گزشتہ روز لبنانی پارلیمنٹ کے اجلاس کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (وطنیہ)
بیروت: كارولين عاكوم
TT
TT
لبنان کی پارلیمنٹ نے ایک جامع مالی آڈٹ کے لئے عون کی درخواست پر کہا لبیک
گزشتہ روز لبنانی پارلیمنٹ کے اجلاس کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (وطنیہ)
لبنان کی پارلیمنٹ نے ریاستی اداروں اور مرکزی بینک کے اکاؤنٹس سے متعلق فرانزک مالیاتی آڈٹ گردش کرنے کی سفارش کو منظوری دے دی ہے اور یہ اقدام اس موضوع سے متعلق صدر جمہوریہ مائکل عون کے ذریعہ بھیجے گئے پیغام کے سلسلہ میں ہونے والی گفت وشنید کے لئے منعقدہ ایک میٹنگ میں لیا گیا ہے اور یہ بھی اس وقت جب الواریز اینڈ مرسال کمپنی اپنے مشن سے علیحدگی اختیار کرلی کیونکہ اسے لبنان بینک کی طرف سے تمام ضروری دستاویزات حاصل نہیں ہو سکے۔
پارلیمنٹ کی سفارش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے حکومتی فیصلوں کی ضرورت ہے جبکہ ہمراہ ذرائع نے اس سلسلے میں مسودہ قوانین تیار کرنے کے لئے مستعفی حکومت سے ملاقات کی ضرورت کی طرف اشارہ کیا ہے۔(۔۔۔)
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4792611-%DA%88%DB%8C%D9%88%D9%88%D8%B3-%D8%A7%D9%BE%D9%86%DB%92-%D9%81%D9%88%D8%B1%D9%85-%DA%A9%DB%92-%D8%AF%D9%86%D9%88%DA%BA-%D9%85%DB%8C%DA%BA-%D8%A7%DB%8C%DA%A9-%D9%85%D8%B6%D8%A8%D9%88%D8%B7-%D9%82%D9%84%D8%B9%DB%81
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
TT
TT
"ڈیووس" اپنے فورم کے دنوں میں ایک مضبوط قلعہ
اتوار کو ڈیووس میں یوکرین کے قومی سلامتی کے مشیروں کا ایک گروپ فوٹو (ای پی اے)
ہر سال کی طرح "ورلڈ اکنامک فورم" نے اس سال بھی ممالک کی قیادتوں، حکومتوں کے رہنماؤں اور دنیا کے سینکڑوں امیر ترین لوگوں کو سوئس ریزورٹ ڈیووس میں اجلاس کی دعوت دی، جب کہ سیکیورٹی اور تنظیم کے امور سوئس وفاقی حکومت اور مقامی حکومتوں کے ساتھ تقسیم کر دیئے جاتے ہیں۔ سوئس حکومت نے اس سال سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کی اضافی لاگت کا تخمینہ تقریباً 9 ملین سوئس فرانک لگایا، جو کہ 10.5 ملین ڈالر سے زیادہ کے برابر ہے، جب کہ 2022 اور 2024 کے درمیان حکومت کی طرف سے مقرر کردہ سالانہ بجٹ کے مطابق مسلح افواج کی تعیناتی کی لاگت 32 ملین سوئس فرانک ہے جو کہ 37.5 ملین ڈالر کے برابر ہے۔ سوئس حکومت کی ترجمان سوزان میسیکا نے "الشرق الاوسط" کو ایک بیان میں وضاحت کی کہ سالانہ اجلاس کو محفوظ بنانے کے لیے فورسز کی تعیناتی کی لاگت انہی فورسز کے لیے معمول کی فوجی تربیت کے اخراجات کے برابر ہے۔
ڈیووس میں اور اس کے ارد گرد 5000 فوجی تعینات ہیں، اس کے علاوہ ایک بڑی تعداد میں سوئس سیکیورٹی اور پولیس اہلکار مختلف علاقوں میں تعینات ہیں۔(...)