میکرون: حکومت کے قیام سے قبل لبنان کو کوئی امداد نہیں ملے گیhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2662681/%D9%85%DB%8C%DA%A9%D8%B1%D9%88%D9%86-%D8%AD%DA%A9%D9%88%D9%85%D8%AA-%DA%A9%DB%92-%D9%82%DB%8C%D8%A7%D9%85-%D8%B3%DB%92-%D9%82%D8%A8%D9%84-%D9%84%D8%A8%D9%86%D8%A7%D9%86-%DA%A9%D9%88-%DA%A9%D9%88%D8%A6%DB%8C-%D8%A7%D9%85%D8%AF%D8%A7%D8%AF-%D9%86%DB%81%DB%8C%DA%BA-%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%AF%DB%8C
میکرون: حکومت کے قیام سے قبل لبنان کو کوئی امداد نہیں ملے گی
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو دیکھا جا سکتا ہے (ای پی اے)
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بیروت اور لبنانی عوام کی حمایت کے لئے گزشتہ شام پیرس میں منعقدہ دوسری بین الاقوامی کانفرنس کے افتتاح کے دوران اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک عملی طور پر لبنانی عوام کی حمایت میں حصہ لے گا اور یاد رہے کہ اس کانفرنس میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل اور 27 ممالک اور 12 بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کی بھی شرکت ہوئی ہے۔
میکرون نے لبنان کو ملنے والی بین الاقوامی امداد کی فراہمی کو اس ملک میں حکومت بنانے کے ساتھ مربوط کیا ہے اور اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ وہ لبنان کے سیاست دانوں پر دباؤ ڈالنے کے لئے جلد ہی لبنان کا دورہ کریں گے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]