امریکہ کی واپسی کے ساتھ ہی عراق میں ایرانی ملیشیاؤں کا جماؤ

موصل کے جنوب میں عراقی فوج کے ساتھ مشترکہ اڈے پر امریکی فوج کو دیکھا جا سکتا ہے (اے پی)

TT

عراق میں ایرانی حامی ملیشیاؤں نے متعدد شہروں اور خطوں میں اپنے عناصر کو متحرک کر دیا ہے اور ساتھ ہی امریکہ نے عراق میں اپنی افواج کو کم کرنے کے سلسلہ میں امریکی فیصلے کو منظوری دے دی ہے۔

ایک اعلی عہدے دار سیکیورٹی ذرائع نے الشرق الاوسط کو بتایا ہے کہ ایرانی وفادار دھڑے اپنی صفوں میں رضاکاروں کی تعداد اور خطے میں مزید فوجی سازوسامان میں اضافہ کرکے نینوی اور سنجار کے میدانی علاقوں میں اپنی افواج کو متحرک کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔

رواں ہفتے کے اوائل میں نینوی کے نواحی علاقے میں پاپولر موبلائزیشن دھڑوں کے زیر استعمال 100 سے زیادہ فوجی ٹرانسپورٹ گاڑیاں آتی دیکھی گئیں ہیں۔(۔۔۔)

جمعہ  19 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 04 دسمبر 2020ء شماره نمبر [15347]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]