پومپیو نے ایران کو راضی کرنے کے سلسلہ میں بائیڈن کی انتظامیہ کو کیا متنبہ

امریکی وزیر خارجہ کو کل منامہ ڈائیلاگ میں مشارکین کے سامنے ویڈیو کے ذریعے اپنی بات پیش کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے  (اے ایف پی)

TT

امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ایران کو راضی کرنے کے سلسلہ میں منتخب کردہ امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے غیر مستحکم رویے پر سنجیدگی سے غور کریں۔

گزشتہ روز "رائٹرز" کے ذریعہ شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بحرین کے دار الحکومت منامہ میں اپنے کام کا آغاز کرنے والے فورم "منامہ ڈائیلاگ 2020" میں ویڈیو کے ذریعے ریکارڈ شدہ افتتاحی تقریر کے دوران پومپیو نے تہران پر پابندیوں کے ذریعے زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالنے کی بات کی ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ایران اس پر عائد پابندیوں کو کم کرنے کے لئے مذاکرات کی میز پر واپس آنے کی مکمل خواہش کا اظہار کررہا ہے لیکن انہوں نے اس بات کا انکشاف نہیں کیا کہ واشنگٹن کیا کرنا چاہتا ہے۔(۔۔۔)

ہفتہ  20 ربیع الآخر 1442 ہجرى – 05 دسمبر 2020ء شماره نمبر [15348]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]