چند دنوں کے اندر یمن کی حکومت عدن میں نظر آئے گی

گزشتہ نومبر کو یمنی صدر اور سعودی نائب وزیر دفاع کے مابین ملاقات کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (صبا)
گزشتہ نومبر کو یمنی صدر اور سعودی نائب وزیر دفاع کے مابین ملاقات کے ایک منظر کو دیکھا جا سکتا ہے (صبا)
TT

یمن میں سعودی سفیر محمد آل جابر نے اعلان کیا ہے کہ نئی یمنی حکومت ایک ہفتے سے دس دن کے اندر رسداتی انتظامات کی تکمیل کے بعد یمن کے عبوری دارالحکومت عدن میں پہنچ جائے گی اور انہوں نے العربیہ ٹی وی کے جاری کردہ بیانات میں اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ ہر قسم کے تنازعہ کو حل کرنے اور ملک کو اپنے کاموں میں بحال کرنے کے لئے آگے بڑھانے کے مقصد سے شہزادہ خالد بن سلمان (سعودی نائب وزیر دفاع) اور ایک سیاسی اور فوجی کمیٹی کام کرے گی اور آنے والے مہینوں اور دنوں میں اسی چیز کو مکمل کیا جائے گا۔

ڈاکٹر معین عبد الملک کی سربراہی میں نئی ​​یمنی حکومت کے اعلان اور قانونی حیثیت اور جنوبی عبوری کونسل کے مابین ریاض معاہدے" کے سیاسی اور فوجی عمل درآمد کو خلیج، عرب اور بین الاقوامی سطح پر خیر مقدم کیا گیا ہے اور اس معاہدے کی سرپرستی اور اس پر عمل درآمد کرنے کے سلسلے میں سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف بھی کی گئی ہے۔(۔۔۔)

اتوار  06 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 20 دسمبر 2020ء شماره نمبر [15363]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]