تہران کے لئے الکاظمی کا پیغام: ملیشیاؤں پر کنٹرول کریںhttps://urdu.aawsat.com/home/article/2710591/%D8%AA%DB%81%D8%B1%D8%A7%D9%86-%DA%A9%DB%92-%D9%84%D8%A6%DB%92-%D8%A7%D9%84%DA%A9%D8%A7%D8%B8%D9%85%DB%8C-%DA%A9%D8%A7-%D9%BE%DB%8C%D8%BA%D8%A7%D9%85-%D9%85%D9%84%DB%8C%D8%B4%DB%8C%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D9%BE%D8%B1-%DA%A9%D9%86%D9%B9%D8%B1%D9%88%D9%84-%DA%A9%D8%B1%DB%8C%DA%BA
تہران کے لئے الکاظمی کا پیغام: ملیشیاؤں پر کنٹرول کریں
بغداد۔ تہران: "الشرق الاوسط"
TT
TT
تہران کے لئے الکاظمی کا پیغام: ملیشیاؤں پر کنٹرول کریں
3 جنوری کو سابق ایرانی "قدس فورس" کے کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی "پاپولر موبلائزیشن اتھارٹی" کے عراقی نائب سربراہ ابو مہدی المہندس کے قتل کی برسی سے کچھ دن قبل اعلی سطحی تناؤ کے ساتھ ایک اعلی عراقی وفد نے تہران کا دورہ کیا ہے اور ایرانی قیادت سے عراق میں اپنی وفادار ملیشیاؤں کو کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کے دفتر نے باضابطہ طور پر یہ اعلان نہیں کیا ہے کہ اس نے تہران کے لئے ایک خصوصی ایلچی بھیجا ہے لیکن تہران نے اس کا اعلان کیا ہے اور بتایا ہے کہ یہ ایلچی ابو جہاد الہاشمی ہیں جو سابق وزیر اعظم عادل عبد المہدی کے دفتر کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز تھے۔(۔۔۔)
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھےhttps://urdu.aawsat.com/%D8%AE%D8%A8%D8%B1%D9%8A%DA%BA/4757606-%D8%AA%D8%B1%DA%A9%DB%8C%D8%A7-%D9%86%DB%92-%D8%AF%D8%A7%D8%B9%D8%B4-%DA%A9%DB%92-3-%D8%B1%DB%81%D9%86%D9%85%D8%A7%D8%A4%DA%BA-%D8%B3%D9%85%DB%8C%D8%AA-32-%D9%85%D8%B4%D8%AA%D8%A8%DB%81-%D8%A7%D9%81%D8%B1%D8%A7%D8%AF-%DA%A9%D9%88-%DA%AF%D8%B1%D9%81%D8%AA%D8%A7%D8%B1-%DA%A9%D8%B1-%D9%84%DB%8C%D8%A7%D8%8C-%D8%AC%D9%88-%D8%AD%D9%85%D9%84%DB%92-%DA%A9%D8%B1%D9%86%DB%92-%DA%A9%DB%8C
ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے
ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)
ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔
ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔
جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]