یمنی حکومت نے حوثیوں اور ایران پر عدن حملے کا الزام کیا عائد

عدن ایئر پورٹ کو نشانہ بنانے والے حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصان کے پیچھے یمن کے ایک جہاز کو دیکھا جا سکتا ہے (اے ایف پی)

TT

گزشتہ روز یمن کی حکومت شہر کے ہوائی اڈے پر پہنچنے کے فورا بعد عبوری دار الحکومت عدن میں اس وقت جمع ہوئی جس صبح تین میزائلوں کے ذریعہ اسے نشانہ بنایا گیا ہے۔

یمن کے وزیر اعظم ڈاکٹر معین عبد الملک نے حوثیوں اور ایرانیوں پر اس حملے کے پیچھے ہونے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ یہ حملہ گائڈڈ میزائلوں کے ذریعہ کیا گیا ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ان اقدامات کو کئے جانے کے سلسلہ میں ایرانی ماہرین کی موجودگی کے بارے میں انٹلیجنس اور فوجی معلومات بھی موجود ہیں۔

عبد الملک نے یمنی سرکاری میڈیا کے ذریعہ نشر کردہ ایک تقریر میں مزید کہا ہے کہ جب ہم حوثی ملیشیاؤں کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہمیں خطے میں ایران اور اس کے سبوتاژ منصوبے کے بارے میں بات کرنی پڑتی ہے کیونکہ اسی سے بین الاقوامی نیویگیشن کو اور اس کی ملیشیاؤں کے اسلحے اور ایجنٹوں کے ذریعہ دنیا کو خطرہ لاحق ہے۔(۔۔۔)

 جمعہ  18 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 01 جنوری 2021ء شماره نمبر [15375]

ترکیا نے "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا، جو حملے کرنے کی تیاری کر رہے تھے

ترک پولیس استنبول کے مضافات میں دہشت گرد عناصر کے خلاف چھاپہ مارتے ہوئے (ترک وزارت داخلہ)

ترک نیوز ایجنسی "اناطولیہ" نے آج (بروز جمعہ) اطلاع دی ہے کہ ترک حکام نے تنظیم "داعش" کے 3 رہنماؤں سمیت 32 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

ایجنسی نے کہا کہ زیر حراست افراد انقرہ میں عبادت گاہوں، گرجا گھروں اور عراقی سفارت خانے پر حملے کی تیاری کر رہے تھے۔

ایجنسی نے اسی سے متعلقہ سیاق و سباق میں رپورٹ کیا ہے کہ ترکیا کی وزارت دفاع نے "کردستان لیبر" پارٹی کے 10 عسکریت پسندوں کو "قتل کرنے" کا اعلان کیا، جن میں سے دو شمالی عراق کے علاقے قندیل میں اور باقی 8 افراد کو شمالی شام میں "فرات شیلڈ" آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا۔

جمعہ-16 جمادى الآخر 1445 ہجری، 29 دسمبر 2023، شمارہ نمبر[16467]