سوڈان نے ایتھوپیا کی سرحد پر اپنی ساری زمینوں کی بحالی کا کیا اعلان

سوڈان نے ایتھوپیا کی سرحد پر اپنی ساری زمینوں کی بحالی کا کیا اعلان

جمعہ, 1 January, 2021 - 15:45
مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈر کے ساتھ ساتھ سوڈانی عبوری خود مختاری کونسل کے سربراہ عبد الفتاح البرہان نے سوڈانی فوج کی جانب سے سوڈانی سرحدوں کے قریب کیے جانے والے آپریشنوں کے بارے مں کہا ہے کہ یہ ایک آغاز ہے اور سوڈان کی بین الاقوامی سرحدوں میں دوبارہ تعیناتی کاروائی ہے۔

گزشتہ روز ملک کی آزادی کی پینسٹھویں سالگرہ کے موقع پر سوڈانی قوم سے خطاب میں البرہان نے ملک کے مشرقی خطے اور ایتھوپیا کی سرحدوں پر جو کچھ ہورہا ہے اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان کی حکومت ملک کی بین الاقوامی سرحدوں سے آگے نہیں جانا چاہتی ہے یا ایتھوپیا پر حملہ بھی نہیں کرنا چاہتی ہے۔


انہوں نے وضاحت کی کہ سوڈان بات چیت کے ذریعے سوڈانی سرزمین پر ایتھوپیا کے کسانوں کی تجاوزات اور ان کے حامیوں کے مسئلے کو حل کرنے کا خواہاں ہے تاکہ ہر ایک جو اس کے حق کا حقدار ہے وہ حق لے لے۔(۔۔۔)


جمعہ  18 جمادی الاولی 1442 ہجرى – 01 جنوری 2021ء شماره نمبر [15375]


انتخاباتِ مدير

ملٹی میڈیا